اداکارہ شردھا کپور نے بھارتی وزیراعظم مودی کو ہرا دیا

sharaddha kapoor defeated modi
کیپشن: sharaddha kapoor defeated modi
سورس: google

ویب ڈیسک :انڈین اداکارہ شردھا کپور اپنی فلم سٹری 2 کے ساتھ باکس آفس کے ریکارڈ توڑنے کے بعد اب انسٹاگرام پر تیسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انڈین بن کر ایک اور سنگ میل تک پہنچ گئی ہیں۔
شوبز ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق شردھا نے وزیراعظم نریندر مودی کے فالوورز کی تعداد کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر ہمیشہ مقبول تھیں، وہیں سٹری 2 کی بے مثال کامیابی نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا۔
21 اگست کو شردھا کپور کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد نو کروڑ 15 لاکھ تک پہنچ گئی جس سے وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تیسری سب سے زیادہ مقبول انڈین شخصیت بن گئیں۔ اداکارہ نے اب نریندر مودی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کے نو کروڑ 13 لاکھ فالوورز ہیں۔
 پہلا نمبر پر ویراٹ کوہلی کے پاس ہے جن کے 27 کروڑ فالورز ہیں۔ دوسرے نمبر پر دیسی گرل پریانکا چوپڑا کے نو کروڑ18 لاکھ فالوورز ہیں۔ تیسرے نمبر پر شردھا کپور، چوتھے پر نریندر مودی اور عالیہ بھٹ آٹھ کروڑ 52 لاکھ مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر پانچویں سب سے زیادہ فالو کی جانے والی انڈین ہیں۔

شردھا کپور نے فلم سٹری 2 کی شاندار کامیابی کے ساتھ باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے۔ ہارر کامیڈی، جس میں راج کمار راؤ، اپارشکتی کھرانہ، ابھیشیک بنرجی، اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں، پہلے ہی انڈیا میں باکس آفس پر 250 کروڑ کا ہندسہ عبور کر چکی ہے۔
 
 

Watch Live Public News