کولمبو(پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے دورہ سری لنکا کے دوسرے روز سری لنکن صدرسے ملاقات کی۔ دونوں رہنماوں کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI holds One-on-One meeting with President of Sri Lanka @GotabayaR at Presidential Secretariat in Colombo, Sri Lanka#PMIKinSriLanka pic.twitter.com/Y70cN7TAwb
— Prime Minister's Office, Pakistan (@PakPMO) February 24, 2021
اہم دورے کے دوران دہشت گردی کے عفریت سے نمٹنے کے لئے سری لنکا کو دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں15 ملین ڈالرز کی کریڈٹ لائن کی پیشکش کی گئی ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اہم علاقائی اور عالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ مستقبل میں روابط کو مزید فروغ دیا جائے گا۔