ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا

ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:ملک میں سونا مزید مہنگا ہوگیا ہے، سونے کی فی تولہ قمیت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونا 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 414 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2056 ڈالر فی اونس کا ہوگیا اور  چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 570 روپے مستحکم رہی ہے۔

Watch Live Public News