ویب ڈیسک: میاں اسلم اقبال کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر پی ٹی آئی نے اپنا وزیراعلی کا امیدوار تبدیل کردیا ،سابق وفاقی وزیر نے ٹویٹ کرتے وضاحت بیان کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیرحماداظہر کی جانب سے ایکس اکاونٹ پر اہم ٹویٹ کیا گیا، ٹویٹ میں انہوں نے آگاہ کیا کہ میاں اسلم اقبال کو بانی چیئرمین عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے نامزد کیا تھا۔ ان کو گرفتار کرنے لے لئے سارے صوبے کی پولیس اسمبلی کے گرد موجود ہے۔
اس صورتحال میں میاں اسلم اقبال کی مشاورت سے پاڑٹی قیادت اور میاں اسلم اقبال نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے رانا آفتاب احمد خان کو نامزد کیا ہے۔
رانا صاحب پانچ مرتبہ صوبائی اسمبلی میں منتخب ہوئے اور ایوان میں سنیر ترین آدمی ہیں۔ فارم 45 کے مطابق ان کے پاس 212 سے زائد ممبران کی حمایت حاصل ہے۔
حماد اظہر نے لکھا کہ ' جمہوریت کا شب خون مارنے والی نون لیگ کے پاس صرف 40 کے قریب حقیقی ممبر ہیں اور باقی تمام مسترد شدہ 9 فروری کی جعل سازی کی پیداوار ہیں۔
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) February 24, 2024