دو سالہ بچے نے آن لائن پر ہزاروں ڈالر کی شاپنگ کرڈالی

دو سالہ بچے نے آن لائن پر ہزاروں ڈالر کی شاپنگ کرڈالی
نیوجرسی: (ویب ڈیسک) امریکی ریاست نیوجرسی میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جہاں محض 2 سال کے ایک بچے نے ہزاروں ڈالر کی شاپنگ کرکے اپنے والدین کی جیب خالی کردی ہے۔ دراصل نیو جرسی میں رہائش پذیر انڈین نژاد خاتون نے گھر کا سامان خریدنے کیلئے اپنے موبائل فون کے ذریعے ایک ویب سائٹ کو چیک کیا تھا۔ لیکن انہوں نے کسی چیز کا آرڈر نہیں دیا۔ تاہم ان سے غلطی یہ ہوئی کہ وہ ہسٹر ڈیلیٹ کرنا بھول گئیں۔ یہی چیز ان کا کباڑا کرنے کا باعث بنی۔ مدھو نامی اس خاتون کو اس وقت شدید حیرت کا جھٹکا لگا جب ان کے گھر پر آن لائن سامان پہنچنا شروع ہو گیا۔ مختلف کمپنیاں آتی رہیں اور ان کے گھر میں ڈھیروں سامان سجتا رہا۔ خاتون نے بتایا کہ انھیں لگا کہ شاید یہ سامان ان کے شوہر نے آرڈر کیا ہو، اس لئے ان سے پوچھا تو انہوں نے ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تو کبھی ان چیزوں کا آرڈر ہی نہیں کیا۔ سب اہلخانہ سوچ بچار میں پڑ گئے کہ آخر ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ بغیر آرڈر کے کمپنیاں ڈھیروں سامان پہنچانا شروع کر دیں۔ کہیں نہ کہیں گڑ بڑ تو ہے، ہمارے گھر میں ایسا کون ہے جو یہ انتہائی اہم بات سب سے چھپا رہا ہے۔ تمام اہلخانہ سر جوڑ کر بیٹھے تو ان پر یہ حیرت انگیز عقہ کھلا کہ یہ کارنامہ گھر کے سب سے کم عمر فرد ایانش نے سرانجام دیا ہے، جن کی عمر صرف دو سال ہے۔ ہوا یہ کہ ایانش صاحب دیگر بچوں کی طرح موبائل پر کارٹون دیکھنے کے شوقین ہیں۔ ان کی والدہ انھیں بہلانے کیلئے اکثر اپنا موبائل فون دے دیتی ہیں۔ اس دن بھی ایسا ہی ہوا جب وہ گھر کی خریداری کیلئے جب مختلف ویب سائٹس دیکھ رہیں تھیں تو انہوں نے جلدی میں ہسٹری کو ڈیلیٹ نہیں کیا اور فون بچے کے ہاتھ میں تھما دیا۔ یہی وہ موقع تھا جب ایانش نے اپنی کاریگری دکھائی اور ہزاروں ڈالر کی شاپنگ کرکے ایڈوانس میں رقم بھی ادا کر دی۔ دو سالہ بچے کی جانب سے جو سامان خریدا گیا اس میں آرائشی گلدان، کرسیاں، میز اور آرائشی گلدان وغیرہ شامل تھے۔

Watch Live Public News