فیل ہو گئے تو ہوگئے، طلبہ کے فیل ہونے پر وزیر اعلی سندھ  کا انوکھا جواب

فیل ہو گئے تو ہوگئے، طلبہ کے فیل ہونے پر وزیر اعلی سندھ  کا انوکھا جواب

کراچی : سندھ کے صوبائی دارالحکومت  کےبچوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔

  اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میں بڑی تعداد میں طلبہ کے فیل ہونے  کے معاملے پر  نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ   فیل ہوگئے تو ہوگئے۔

صحافی نے نگران وزیر اعلی سندھ سے سوال کیا  کہ  انٹرمیں کافی تعدادمیں بچےفیل ہوگئے، ہیں جس پر  وزیر اعلی سندھ نے جواب دیا کہ  فیل ہو گئے تو ہوگئے، فیل ہونے پر احتجاج کس بات کا؟ ۔

خیال رہے کہ   کراچی انٹر بورڈ سال اوّل کے امتحانی نتائج میں 60 فیصد سے زائد طلبہ و طالبات فیل ہوئے  تھے۔ انٹر میڈیٹ سال اول کے سالانہ امتحانات میں پری میڈیکل میں صرف 36.51 فیصد جبکہ پری انجینئرنگ میں 34.79 فیصد طلبا ہی کامیاب ہوسکے تھے۔

Watch Live Public News