ٹوئٹر نے نیا لوگو متعارف کرادیا، نام بھی ایکس کر دیا گیا

ٹوئٹر نے نیا لوگو متعارف کرادیا، نام بھی ایکس کر دیا گیا
معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے مشہور برڈ لوگو(logo ) کے متبادل نیا لوگو متعارف کرادیا ہے جبکہ ٹوئٹر کا نام بھی ایکس کر دیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کی چیف ایگزیکٹو (سی ای او )لینڈا یاکارینو نے ٹوئٹر کے نئے لوگو کی ایک تصویر ایک ٹوئٹ میں شیئر کی۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹوئٹر کے نئے لوگو میں ایکس لکھا نظر آ رہا ہے۔ ادھر ایلون مسک نے بھی اپنی ٹوئٹر پروفائل امیج کو اس لوگو سے تبدیل کردیا ہے جبکہ ٹوئٹر بائیو میں ایکس ڈاٹ کام کا اضافہ کر دیا گیا ہےجبکہ ٹوئٹر کا نام بھی ایکس کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ اکتوبر 2022 میں ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ٹوئٹر کی سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ یاد رہے کہ 23 جولائی کو ایلون مسک کی جانب سے یہ کہا گیا تھا کہ بہت جلد ہم ٹوئٹر برانڈ اور تمام پرندوں کو خیرباد کہہ دیں گے، اگر ایکس لوگو اچھا ہوا تو وہ آج شب پوسٹ کیا جائے گا اور اسے 24 جولائی کو لائیو کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔