سرکاری کالجز میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری

سرکاری کالجز میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری
کیپشن: good news for students
سورس: web desk

ویب ڈیسک: آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم (OCAS) کے ذریعے انٹرمیڈیٹ پروگرامز میں داخلے شروع،سسٹم کے ذریعے پنجاب کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستیں دی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اب تک انٹرمیڈیٹ پروگرامز کیلئے ساڑھے 35 ہزار سے زائد طلباء اپلائی کر چکے ہیں,آئی سی ایس کے لئے ساڑھے 15 ہزار سے زائد طلباء نے اپلائی کیا،طالبات کا رجحان میڈیکل جبکہ لڑکوں کی ترجیح کمپیوٹر سائنس  دکھائی دے رہی۔

 ایف اے کے لئےساڑھے 8 ہزار، پری میڈیکل کے لئےساڑھے 7 ہزار طلباء نے درخواستیں دی،ویب پورٹل پنجاب آئی ٹی بورڈ اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وضع کیا ہے۔

 پنجاب آئی ٹی بورڈ چیئرمین فیصل یوسف کا کہناتھاسسٹم کے ذریعے طلباء منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News