لاہور ( پبلک نیوز) بڑی عید پر لاہور کو صاف رکھنے کے لیے بڑی تیاری۔ بڑی عید کے لیے ویسٹ بیگز کی خریداری کے لیے خصوصی کوالٹی کنٹرول کمیٹی قائم کر دی گئی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ ویسٹ بیگز، لائم وفنائل ،مٹی اور رینٹل وے بریجز کی خریداری کا قانونی عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔ رینٹل مشینری ڈمپرز، ایکسکیویٹر، ٹریکٹر اور ٹرالیوں کا عمل 25 جون کو مکمل کر لیا جائے گا۔ تمام عمل شفاف طریقے سے مکمل کرنے کے لیے پروکیورمنٹ اور سٹوریج سٹاک رجسٹریشن کا انتظام کر لیا ہے۔عید کے دنوں کال سنٹر میں اضافی ایجنٹس کا کنٹریکٹ بھی دے دیا گیا ہے۔ ٹیکنیکل سٹاف ورکشاپس پر تین شفٹس میں موجود، ایمرجنسی کے لیے آپریشنل گاڑیاں موجود رہیں گی۔ سٹاک میں پہلے سے موجود عرق گلاب اور فنائل کا چھڑکاؤ بھی پلان میں شامل کیا گیا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کو ایڈمن، فنانس، پلاننگ، کنٹریکٹس اور آئی ٹی ڈیپارٹمنٹس نے ببریفنگ دی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی بطور آپریشنل کمپنی یہ پہلی عید ہوگی، تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں گے۔