کراچی پولیس کی کارروائی، جعلی کرنل گرفتار

کراچی پولیس کی کارروائی، جعلی کرنل گرفتار
کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پاک فوج کا کرنل ہونے کا دعویٰ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ سید رحیم شیرازی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے تھانہ سولجر بازار پولیس نے ایس ایچ او وقار عظیم کی سربراہی میں کاررواٸی کرکے جعلی کرنل کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے دوران گشت کاررواٸی کے دوران ملزم کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عرفان احمد ولد محمد عثمان کے نام سے ہوٸی ہے۔ گرفتار ملزم نے خود کو پاک فوج کا کرنل بتلایا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے پاک فوج کا یونیفارم، وزٹنگ کارڈ، رینکس اور نام پلیٹ بنام لیفٹیننٹ کرنل عرفان اور حساس ادارے کی کیپ بھی برآمد کر لی ہے۔ ملزم کی استعمالی گاڑی نمبری Lb 6467 میکر ٹویوٹا ریوو بھی قبضہ پولیس میں لے لی گئی ہے۔ گرفتار ملزم نے اس سے قبل بھی جعلی شناخت کے ذریعے اپنے آپ کو کرنل ظاہر کیا تھا جس پر تھانہ پریڈی سے مقدمہ الزام نمبر 534/21 بجرم دفعہ 170/171 ت پ میں بند ہو کر جیل جا چکا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف حسب ضابطہ کاررواٸی عمل میں لاٸی گٸی اور مقدمہ الزام نمبر 427/22 بجرم دفعہ 170/171 ت پ درج کیا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔