(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن پر والدہ کی 44 سال پُرانی ساڑھی پہن کر مثال قائم کردی۔
تفصیلات کےمطابق 23 جون کو سوناکشی سنہا کے گھر میں اُن کی شادی کی چھوٹی سی تقریب معنقد ہوئی تھی جس میں اداکارہ کے والدین سمیت چند خاص دوستوں نے شرکت کی تھی، تاہم اُن کے دونوں بھائی اپنی اکلوتی بہن کی شادی میں شریک نہیں ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اپنی شادی کی تقریب میں اپنی والدہ کی شادی کی آف وائٹ ساڑھی زیب تن کی جوکہ 44 سال پُرانی ہے، صرف یہی نہیں اداکارہ نے ساڑھی کے ساتھ والدہ کی ہی پُرانی ڈائمنڈ جیولری کا انتخاب کیا۔
اداکارہ کے دولہا ظہیر اقبال نے بھی اپنی دلہنیا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مہنگی شیروانی کے بجائے سفید رنگ کی شلوار قمیض زیب تن کی۔
شادی کی تقریب کے بعد، رات میں اس جوڑے نے ممبئی کے مقامی ریستوران میں عشائیہ (ولیمے کی تقریب) دیا، جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی۔