میچ فکسنگ کا الزام: بابر کاصحافی سے معافی کا مطالبہ، ساتھ میں 1 ارب ہرجانے کا بھی دعوی

میچ فکسنگ کا الزام: بابر کاصحافی سے معافی کا مطالبہ، ساتھ میں 1 ارب ہرجانے کا بھی دعوی

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اینکر مبشر لقمان سے 14 دنوں کے اندر اندر معافی کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اینکر مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا۔  لیگل نوٹس میں بابر اعظم نے  صحافی مبشر لقمان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صحافی مبشر لقمان لگائے گئے الزمات پر 14 دنوں کے اندر اندر معافی مانگے۔

واضح رہے کہ منشر لقمان نے بابر اعظم پر مہنگے گفٹ کے بدلے میچز کے نتائج بدلنے کا الزام عائد کیا تھا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم نے اپنے وکیل کے ساتھ مشورے کے بعد مبشر لقمان کو لیگل نوٹس بھیجا ہے۔  نوٹس کے مطن کے مطابق  جس طرح اپنے یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز بیانات جاری کیے تھے، اسی مطابق 14 دن کے اندر معافی مانگیں،

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، ہتک عزت آرڈیننس 2002 کے تحت 1 ارب روپے کے ہرجانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔