شعیب ملک پر پھر میچ فکسنگ کے الزامات کی گونج

shoib malik math fixing allegation
کیپشن: shoib malik math fixing allegation
سورس: google

ویب ڈیسک : باسط علی نے شعیب ملک پر میچ فکسنگ کے سنگین الزامات عائد کر دیے ہیں۔ محمد آصف، محمد عامر اور سلمان بٹ پر برسوں پہلے لگائے گئے فکسنگ الزامات کی یاد ایک بار پھر تازہ ہوگئی ہے۔ دراصل باسط علی نے اپنے یوٹیوب چینل پر شعیب پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنی ٹیم کو ہروایا تھا۔
باسط علی نے ایک بار پھر 2005 میں منعقدہ قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کا معاملہ اٹھایا ہے۔ پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑی نے اس ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ اسٹالینز بمقابلہ کراچی زیبراز میچ کو یاد کیا، جس میں اسٹالینز کو آخری 4 اوورز میں صرف 25 رنز بنانے تھے۔ اسٹالینز کے کپتان شعیب ملک نصف سنچری بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے اور ان کی ٹیم فتح کی دہلیز پر کھڑی تھی۔ ملک 53 گیندوں میں 88 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ واپس لوٹے، اس کے باوجود ان کی ٹیم میچ 4 رنز سے ہار گئی۔ جس کی وجہ سے اسٹالینز اور ملک کی اننگز پر سوالات اٹھے تھے۔
 اگرچہ شعیب ملک نے میچ کے بعد ایک انٹرویو میں اپنی اننگز کا دفاع کرنے کی کوشش کی لیکن لوگوں کے لیے ان کی باتوں پر یقین کرنا بہت مشکل دکھائی دیا۔ ملک کو بعد میں جرمانہ بھی لگایا گیا۔ باسط علی یہیں نہیں رکے کیونکہ انہوں نے ملک کو چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 میں اسٹالینز کا مینٹور مقرر کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بھی نشانہ بنایا۔
 

Watch Live Public News