ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
کیپشن: ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

ویب ڈیسک:(محمد شکیل خان) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں پہلی بار   میچ ریفریز اور ایمپائرز  صرف خواتین ہوں گی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پینل میں 10 ایمپائرز اور 3 میچ ریفری ڈیوٹی سرانجام  دیں گے،شاندرے فرٹز، جی ایس لکشمی اور مشیل پیریرا   میچ  ریفری  ہوں گی۔

آسٹریلیا کی کلیئر پولوسک 5 ویں  مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ایمپائرنگ کریں گی،کم کاٹن اورجیکولین ولیمز چوتھی بار ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں امپائرنگ کے فرائض نبھائیں گی،ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ3 اکتوبر سے دبئی اور شارجہ میں کھیلا جائےگا،ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  میں  10 ٹیموں کےدرمیان 23 میچز کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔