اسلام آباد(پبلک نیوز) وزیر تعلیم شفقت محمود نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ 11 اپریل تک سلیکٹڈ اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید بند کیے جائیں گے۔
شفقت محمود نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پنجاب کے بعض اضلاع خصوصاً لاہور میں کورونا کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، خیبرپختونخواکے کچھ اضلاع میں بھی کورونا کاپھیلاؤ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کرنے ہیں یہ فیصلہ صوبائی حکومتیں کریں گی، نویں تا بارہویں جماعت کے امتحانات شیڈول کے مطابق مئی کے آخر میں ہوں گے۔
دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نے حکومتی اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ سکولزمزید بند نہیں ہوں گے، تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے، تادیبی کاروائیاں بند نہ ہوئی تو لانگ مارچ ہو گا۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن کے اعلامیے میں مزید کہنا گیا کہ حکومتی و سیاسی اجتماعات کورونا پھیلاو کی اصل وجہ ہیں انہیں فوری بند کیا جائے، وزیراعظم، چیف جسٹس، آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں اور تعلیمی سلسلہ بحال رکھا جائے۔ سب کھلا ہے تو سکولز مزید بند نہیں ہوں گے۔