لاہور ( پبلک نیوز) ہائیکورٹ نے مریم نواز شریف کی حفاظتی ضمانتی 12اپریل تک منظور کر لی ہے ٗمسلم لیگ(ن) کی نائب صدراستدعا کی تھی کہ وہ نیب کیسز میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں مگر انہیں گرفتاری کا خطرہ ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے نیب کے نوٹسز کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں عبوری ضما نت کی درخواست دائر کی تھی اور موقف اختیار کیا تھا نیب نے دو کیسز میں 26مارچ کو طلب کیا ہے ٗ شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خطرہ ہے جس پر لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت 12اپریل تک منظور کر لی ہے۔ مریم نواز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج ہی سماعت ہو ئی ٗ درخواست میں مریم نواز شریف نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے دو کیسز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، حکومت کے دبائو پر نیب درخواستگزار کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ مریم نواز شریف نے درخواست میں کہا کہ عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب مجھے 26 مارچ کو گرفتار کر سکتی ہے، نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے، لاہور ہائیکورٹ میری عبوری ضمانت منظور کرے۔