چیئرمین سینیٹ الیکشن: یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد

چیئرمین سینیٹ الیکشن: یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد

اسلام آباد (پبلک نیوز) چئیرمین سینٹ الیکشن کیخلاف یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چئیرمین سینٹ الیکشن کے حوالے سے سابق وزیر اعظم اور الیکشن کے امیدوار سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے درخواست دائر کی جس پر آج عدالت میں سماعت کی گئی۔

سماعت کے بعد عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلہ کے مطابق چئیرمین سینٹ الیکشن کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی گئی۔

فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ عدالت توقع رکھتی ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا۔ عدالت یہ بھی توقع رکھتی ہے کہ پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمانی فورم پر ہی حل کیے جائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔