"میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے"

پبلک نیوز: ملک بھر میں لگاتار یہ دوسرا سال ہے جو تعلیم کے حوالے سے مناسب ثابت نہیں ہو رہا۔ گزشتہ برس نویں، دسویں، گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات منسوخ کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو اگلی کلاسوں میں پرموٹ کر دیا گیا تھا۔اس سال بچوں کے شیڈول کے مطابق امتحانات ہوں گے۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود نے اس حوالے سے حتمی اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ نویں سے بارہویں تک تمام کلاسوں کے امتحانات ہو صورت اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ این سی او سی اجلاس کے بعد اپنی پریس کانفرنس میں انھوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ گزشتہ برس سٹوڈنٹس کو بنا امتحانات کے اگلی کلاسوں میں پرموٹ کر دیا گیا تھا لیکن رواں سال امتحانات بغیر پرموٹ نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کیمبرج امتحانات کا آغاز ہونے والا ہے۔ جس کے لیے اجلاس کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد کیمبرج سسٹم کے امتحانات کی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔ نویں سے لے کر بارہویں تک کے امتحانات مئی کے آخر میں شروع ہوں گے۔ اگر تاخیر ہوئی تو جون تک ہو سکتے ہیں اگر انتہائی تاخیر بھی ہوئی تو جولائی میں لازمی طور پر ہوں گے۔ شفقت محمود نے مزید کہا کہ بچوں کی صحت سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ کون کون سے اضلاع میں سکول بند کیے جائیں گے، اس حوالے سے صوبائی حکومتیں، آزاد کشمیر حکومت اور گلگت بلستان حکومت فیصلہ کرے گی۔ اگر اس دوران بند سکولوں میں ایڈمنسٹریشن عملہ کو بلانے کی ضرورت ہو تو یہ اختیار ہو گا کہ بلایا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔