یوسف رضا گیلانی ہی منتخب چیئرمین سینیٹ ہیں: بلاول

یوسف رضا گیلانی ہی منتخب چیئرمین سینیٹ ہیں: بلاول

کراچی (پبلک نیوز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی آئین اور پارلیمان کی بالادستی میں یقین رکھتی ہے۔ لیکن پولنگ اسٹیشن پر پولنگ عمل کو پارلیمانی کارروائی قرار نہیں دیا جاسکتا۔ سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے پرزائیڈنگ افسر کے اس فیصلے کو چیلینج کیا تھا جو اس نے سینیٹ کی پولنگ اسٹیشن میں دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس پرزائیڈنگ افسر نے 7 ووٹ یہ نشاندھی کرتے ہوئے مسترد کیے تھے کہ یہ یوسف رضا گیلانی کو ملے ہیں۔ بالا فورم سے رجوع کرنا ہمارا حق ہے، جو ہم انصاف حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ گو کہ آئین ہمیں پارلیمان کی کارروائی پر سوال اٹھانے سے روکتا ہے، لیکن یہ پارلیمانی کارروائی نہیں تھی۔ چیئرمین سینیٹ کی الیکشن چوری کرنے کے لیے پریزائڈنگ آفیسر کے ذریعہ غلط کھیل کھیلا گیا۔ یہ معاملہ سسٹم کے لیے ایک امتحان تھا۔ کیونکہ مستقبل میں بھی اس عمل کو دہرایا جاسکتا ہے، جس سے جمہوری اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی قانونی دروازہ کھٹکائے گی اور میسر فورمز پر یہ معاملہ اٹھائے گی۔ الیکشن چوری کو قائم رکھنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انشاء اللہ، یوسف رضا گیلانی ہی چیئرمین سینیٹ بنیں گے کیونکہ وہ حقیقی اور قانونی طور پر منتخب چیئرمین ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔