محسن نقوی کی بطور وزیرداخلہ تقرری پر رانا ثنا اللہ کا اہم ترین بیان آگیا

محسن نقوی کی بطور وزیرداخلہ تقرری پر رانا ثنا اللہ کا اہم ترین بیان آگیا
کیپشن: rana sanaullah's statement
سورس: web desk

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے رہنما اور  سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے وزیر داخلہ محسن نقوی اور  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو  وزارتیں دینے  پر  معنی خیز  بیان دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی وزارتِ داخلہ اور محمد اورنگزیب کی وزارتِ خزانہ میں تقرری  حکومت کے مستقبل کی ضامن ہے، دونوں کی تقرری حکومت کی صحت کے لیے بہتر ہے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ورنہ ملک کے مستقبل کے لیے تو  اسحاق ڈار  بھی بہتر تھے۔  16 ماہ کی اتحادی حکومت نہ ہوتی تو آج ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملتی۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی جگہ کوئی اور  ہوتا تو ان دنوں میں ہی معاملہ تلخ ہوجاتا، اتحادی حکومت میں 5 سال کی حکومتی مدت مکمل ہونےکی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔

Watch Live Public News