اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان سیٹیزن پورٹل پر دو بیوہ بہنوں نے انصاف کیلئے پکارا اور وزیراعظم عمران خان نے فوری طور پر نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق بیوہ بہنوں نے سٹیزن پورٹل پر وزیر اعظم عمران خان نے درخواست کی کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے ٗ وزیراعظم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راولپنڈی کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو 31 مئی تک انکوائری رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت کر دی۔https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1396727065458581505وزیراعظم کی ہدایت پر پی ایم ڈلیوری یونٹ کا کارکردگی جانچ پڑتال کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام ریونیو افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال کی جائے،اعلی افسران اپنے ماتحت افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیں،راولپنڈی کے سرکاری افسران کی کارکرگی رپورٹ جلد وزیراعظم آفس بھیجی جائے۔وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری افسران کے عوامی شکایات سے متعلق ڈیش بورڈز کی جانچ پڑتال کی جائے،افسران عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں، غلط بیانی پر متعلقہ افسران کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔