لاہور(ویب ڈیسک) پاکستانی سیلر نے آن لائن شاپنگ کی ویب سائٹ دراز پر اسرائیلی پرچم کے پرنٹ کے ساتھ باتھ روم کے ڈور میٹ کو فروخت کے لیے پیش کر دیا۔
پاکستانی سیلر کی جانب سے اس میٹ کو بطور مذمت لانچ کیا گیا ہے، سوشل میڈیا صارفین پاکستانی دراز سیلر کے اس عمل کی تعریف کر رہے ہیں، اس پروڈکٹ کا نام اسرائیل پریمیم ڈورمیٹ رکھا گیا ہے۔ ایک پاکستانی فروخت کنندہ نے گذشتہ ہفتے ہونے والے بمباری اور فضائی حملوں میں فلسطینیوں کے قتل عام کے بعد مذمت کے اظہار میں اسرائیلی پرچم لگے ہوئے باتھ روم ڈور میٹ متعارف کرائے ہیں۔
View this post on Instagram
اس ڈور میٹ کی نمائش پاکستان کی سب سے بڑے ای کامرس مارکیٹ دراز پر کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا نے اسے کاروبار کے ذریعے "جہاد" قرار دیا ہے۔ اس ڈور میٹ کی قیمت مناسب ہے کیونکہ لوگوں نے اسے خریدنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر پاکستانیوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کے روز ملک بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے ہوئے اور ریلیاں نکالی گئیں ، جس میں غزہ اور فلسطین میں ہونے والے مظالم اور انسانی حقوق کی انتہائی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستانیوں نے فلسطینیوں کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا ہے اور غزہ میں بچوں اور خواتین کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ حکومت پاکستان اور دفتر خارجہ نے اس معاملے کو او آئی سی اور اقوام متحدہ (یو این) جیسے بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر لے جانے کے لیے سرگرم احتجاج کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل ، انتونیو گٹیرس اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطین اور غزہ میں دیرپا امن کے لئے سنجیدہ کوششیں کریں۔