پشاور چڑیا گھر کے شائقین کیلئے خوشخبری

پشاور چڑیا گھر کے شائقین کیلئے خوشخبری
پشاور (پبلک نیوز) صوبائی دارالحکومت میں چڑیا گھر کے شائقین کے لیے خوشخبری آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور چڑیا گھر میں چار ننھے مہمانوں کی آمد ہو گئی ہے۔ ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر عبدالقادر کا کہنا ہے کہ مختلف نسل کے تین ہرنوں نے بچوں کو جنم دیا ہے۔ ہاگ ہرن، گرے کورال اور ییلو ہرن( زردہرن) نے بچے کو جنم دیا ہے۔ ویٹرنری آفیسر کے مطابق بچے مکمل صحتیاب ہیں اور ان کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ چڑیا گھر میں جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔