طاہر القادری کا عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار

طاہر القادری کا عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار
سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نےعمران خان کے لانگ مارچ سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئےاپنے کارکنان کو کسی احتجاج کا حصہ نہ بننے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لانگ مارچ سے لاتعلقی کا اظہار کردیا ہے ۔ طاہر القادری نے کہا کہ تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے لیے کچھ نہیں کیا اور اس معاملے پر ایسی سرد مہری کا مظاہر ہ کیا گیا کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں تھا، ان کی جنگ ہم نہیں لڑ سکتے، کارکن خاموش رہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد آزادی مارچ کا اعلان کیا ہے۔پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل رہنے کا کہنے والے اب نیوٹرل رہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔