راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کوٹ اعظم میں کارروائی کی۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سیکورٹی فورسز نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، مقامی آبادی کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیرمقدم کیا گیا۔ دوسری جانب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ ہوا ہے، کار سوار خودکش حملہ آور نے دتہ خیل میں خود کو اڑا لیا، خود کش حملے میں 2 فوجی اہلکار، 1 پولیس اہلکار اور 1 شہری شہید ہوگئے. ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہدا میں پاک فوج کےنائیک سید اللہ بھی شامل،عمر 33 برس تعلق چارسدہ سے تھا، شہید سپاہی جواد خان کی عمر 31 برس اور تعلق ہری پور سے تھا، شہید پولیس کانسٹیبل حکیم جان کا تعلق شمالی وزیرستان سے تھا. آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور شہریوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا، سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی نے خودکش حملہ آور کا ارادہ ناکام بنا دیا، شہید اہلکاروں نے مشکوک جان کر خودکش حملہ آور کی کو روک رکھا تھا. ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں.