سوتیلےباپ کےہاتھوں ڈھائی سالہ بچہ قتل

سوتیلےباپ کےہاتھوں ڈھائی سالہ بچہ قتل
کیپشن: سوتیلےباپ کےہاتھوں ڈھائی سالہ بچہ قتل

ویب ڈیسک: اوکاڑہ میں دل خراش واقعہ، سوتیلے باپ نےڈھائی سال کےبچےکوبے دردی سےقتل کر کےمیت کو زبردستی دفنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق  اوکاڑہ میں دل دھلادینے والاواقعہ پیش آیا، اوکاڑہ کےنواحی گاؤں 26 فورایل میں سوتیلے باپ نےڈھائی سال کےبچےکوبے دردی سےقتل کر دیا۔ملزم نےقتل کرنے کے بعد بچے کی میت زبردستی دفنا دی،

مقتول بچے کی ماں بچے کی قبر چھوڑنے کو تیار نہیں،مقتول بچے کی ماں نے دہائیاں دیتے ہوئے کہا کہ میری جان کو بھی خطرہ ہے۔مقتول بچے کی ماں حصول انصاف کے لیے ڈی پی او آفس پہنچ گئی۔

اوکاڑہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نےسخت نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او نے قبر کشائی سمیت کیس سے کڑی دیگر چیزوں کو بھی سامنے لانے کی ہدائیت کردی۔ڈی ایس پی صدر کو سرکل انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقع میں ملوث تمام کرداروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News