اوکاڑہ:دم کروانےآئی خاتون کےساتھ جعلی پیر کی زیادتی

اوکاڑہ:دم کروانےآئی خاتون کےساتھ جعلی پیر کی زیادتی
کیپشن: اوکاڑہ:دم کروانےآئی خاتون کےساتھ جعلی پیر کی زیادتی

ویب ڈیسک: اوکاڑہ میں جعلی پیر نے خنجر دکھا کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ 53 ٹوایل میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق شوہر سے ناراض خاتون ملزم جعلی پیر سے دم کروانے آئی تھی۔ملزم نے خاتون کو خنجر دکھا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں زیادتی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

Watch Live Public News