ننگرپارکر:بیوی سمیت 4 بچوں کو زہر دے کر باپ نےخودکشی کرلی

ننگرپارکر:بیوی سمیت 4 بچوں کو زہر دے کر باپ نےخودکشی کرلی
کیپشن: ننگرپارکر:بیوی سمیت 4 بچوں کو زہر دے کر نوجوان نےخودکشی کرلی

ویب ڈیسک: ننگرپارکرکے گاؤں کویا میں ٹھاکر برادری کے شنگر نے بیوی سمیت 4 بچوں کو زہر دے کر مار ڈالا اور خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آنجہانی ہونے والوں میں پون بائی، گیتا بائی جسونت، گلجی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ننگرپارکر پولیس جائے وقوع پر پہنچ کرلاشیں برآمد کرلیں۔

ایس ایچ او نگرپارکر کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق  والد نے اپنے تین معصوم بیٹوں اور بیوی کو مبینہ طور زہر دے کر آخر میں خود کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں شوہر، بیوی سمیت ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں،واقعے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا قائم ہوگئی،تھرپاکر میں رواں سال مبینہ طور خودکشی قرار دیئے گئے واقعات  کی تعداد 135ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News