ویب ڈیسک: میرپورخاص میں کتے کو بے دردی سے مارنے کے الزام میں کونسلر سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میرپورخاص کے علاقے سیٹ لائٹ ٹاؤن میں کتے کو آہنی راڈ سے بے دردی سے مارنے کے الزام میں سیٹ لائٹ ٹاؤن پولیس کے اے ایس آئی زاہد حسین کی جانب سے ایف آئی آر درج کردی گئی۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ مقامی یونین کمیٹی کے کونسلرز لیاقت شاہ، محمد کاشف، شاہد فاروق اور آصف صدیق آرائیں نے کتے کو بے دردی سے مار ڈالا جو کہ جانوروں پر ظلم کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔
ایف آئی آر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کتے کو بے دردی سے مارنے والے ملزمان کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ جس کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تاحال اب تک کسی کی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔