نادرا کی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت متعارف

نادرا کی سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت متعارف
کیپشن: NADRA
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)وزارت داخلہ کی طرف سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستانی سفارتخانے سے نائیکوپ کی تجدید کرانے کی سہولت متعارف کرا دی۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا )  کے مطابق شناختی دستاویزکی تمام تر کارروائی انتہائی قریب تر فراہم کی جائیں گی. ریاض میں 24 اور 25 مئی بروز جمعہ و ہفتہ سہولت دستیاب ہو گی۔ نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم نے پاکستان ایمبیسی ٹیم کے ہمراہ ریاض کا دورہ کیا۔

ترجمان نادرا کا کہنا تھا کہ کیمپ میں سعودی وقت کے مطابق صبح 8 سے شام 4 بجے تک سہولت فراہم کی جائیں گی اور پاکستانی شہری ریاض میں پاکستانی سفارتخانے میں نادرا کانٹر پر جا کر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ تجدید کروا سکتے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے یہ اقدام سمندر پار پاکستانیوں کو ریلیف دینے کے لیے کیا گیا ہے۔مشن کا ایک مکمل طور پر فعال نادرا دفتر ہے جو ” ایف آر سی، سی آر سی ، سی این آئی سی، این آئی سی او پی اور جانشینی کے سرٹیفکیٹ کی بائیو میٹرک تصدیق سمیت تمام قسم کی نادرا خدمات فراہم کرتا ہے۔

 پاکستانی شہریوں کو پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست دینے کے لیے سفارت خانے جاتے وقت اپنے پرانے کارڈ اور پاسپورٹ کی ایک کاپی ساتھ لانا ہوگی۔

Watch Live Public News