لاہور ( پبلک نیوز) عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 213 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور سے ڈینگی کے 147 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 21 جبکہ گوجرانولہ سے 8 مریض رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد، قصور اور ملتان سے 5 پانچ مریض رپورٹ ہوئے۔ سرگودھا سے 4 جبکہ رحیم یار خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے۔ خانیوال، شیخوپورہ اور سیالکوٹ سے 2 دو مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال پنجاب بھرسے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 24,146 ہو چکی ہے۔ لاہور سے اب تک ڈینگی کے 17,353 کیسز سامنے آئے ہیں۔ پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 127 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث 4 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہونے والے چاروں افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔ صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1,205 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 861 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے علاوہ صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 344 مریض داخل ہیں۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے لئے 5,016 بستر مختص کئے گئے ہیں۔