وزیر داخلہ نےپاکستان آن لائن ویزا سسٹم کا افتتاح کر دیا

وزیر داخلہ نےپاکستان آن لائن ویزا سسٹم کا افتتاح کر دیا
راولپنڈی ( پبلک نیوز) پاکستان آن لائن ویزا سسٹم کی اپگریڈیشن مکمل، وفاقی وزیر داخلہ نے افتتاح کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے نادرا ہیڈکوارٹرز میں "پاکستان آن لائن ویزا سسٹم" کو جدید تقاضوں کے مطابق استوارکرنے کا افتتاح کیا۔ یہ سسٹم مارچ 2019 میں متعارف کرایا گیا تھا۔ اس سہولت کو سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کے ذریعے استعمال کرنے کی سہولت بھی مہیا کردی گئی۔ سسٹم اپ گریڈ کے بعد پاکستان آن لائن ویزا سسٹم میں نئی کیٹیگریز شامل کی گئی ہیں۔ نئی کیٹیگریز میں میڈیکل ٹورزم، سی پیک ویزا، زائرین کے لئے پلگرم ویزا، کوہ پیمائی اور ٹریکنگ کے لئے ویزا شامل ہیں۔ بزنس ویزا پالیسی کوبھی ازسرنو تشکیل دیا گیا۔ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ویزا چوبیس گھنٹے کے اندر حاصل کیا جا سکے گا۔ نادرا نے پاکستان آن لائن ویزا سسٹم کے ذریعے ویزا درخواست کی تمام تر کارروائی کو ٹیکنالوجی کے جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے دنیا بھر سے درخواست گذاروں کے لئے آسانی اور سہولت پیدا کردی ہے۔ سسٹم اپ گریڈ کے بعد اب یہ استعمال میں پہلے سے زیادہ آسان اور محفوظ بنا دیا گیا ہے۔ موبائل اور ٹیبلٹ سمیت تمام ڈیوائسز پر رسائی ممکن ہوگئی۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔