لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف مقرر ,سمری صدر مملکت کو ارسال

لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر آرمی چیف مقرر ,سمری صدر مملکت کو ارسال
اسلام آباد: وزیر اعظم کی جانب سےلیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی گئی ہے. تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر گذشتہ دور حکومت میں ڈی جی آئی ایس آئی رہ چکے ہیں اور وہ اس وقت جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر تعینات ہیں جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کور کمانڈر راولپنڈی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جنرل عاصم منیر کے اعزازات جنرل عاصم منیر پہلے آرمی چیف ہوں گے جو آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس میں رہ چکے ہیں اور وہ پہلے آرمی چیف ہیں جو کہ اعزازی شمشیر یافتہ ہیں۔جنرل ہیڈ کوارٹرز سے آنے والی سمری میں جنرل عاصم منیر کا نام سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر اور ساحر شمشاد کا نام دوسرے نمبر پر تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔