اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے پیش نظر اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی۔ تفصیلات کے مطا بق آئی جی اکبر ناصر خان کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔ آج شام سے فیض آباد، کورال چوک اور26 نمبر چونگی سے داخلی راستے بند ہوجائیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز کہتے ہیں فیض آباد سمیت اہم داخلی راستوں پر 20 ہزار نفری لگائی جائے گی، پولیس کےساتھ ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کو 26 نومبر کو راولپنڈی پہنچنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔