جانوروں کو تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ قید، 50 ہزار جرمانہ ہوگا، بل منظور

جانوروں کو تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ قید، 50 ہزار جرمانہ ہوگا، بل منظور
کیپشن: جانوروں کو تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ قید، 50 ہزار جرمانہ ہوگا، بل منظور

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا بل 2024 پاس کر لیا گیا ہے۔

بل کے مطابق جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے، تکلیف پہنچانے پر3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی، جانوروں پر تشدد یا دوبارہ تکلیف پہنچانے پر سزا 6 ماہ، جرمانہ ایک لاکھ تک بڑھ سکتا ہے۔ 

ایکٹ کے تحت جرم کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کرے گا۔ جانوروں کو ذبح خانوں میں رحم دلی سے ذبح کیا جائے گا، جانوروں کو تفریح کیلئے لڑانے پر بھی 3 ماہ قید کی سزا ہوگی۔ مستند یا لائسنس یافتہ ویٹرینیرین کے علاوہ کسی کو جانور کی سرجری کی اجازت نہیں ہوگی۔

جانوروں کے حقوق سے متعلق کوئی بات چھپانے پرمالک کو 10 ہزار جرمانہ یا 3 ماہ قید کی سزا تجویز کی گئی ہے۔

Watch Live Public News