جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، اسپیکر قومی اسمبلی  نے حکومت ، اپوزیشن سے نام مانگ لیے

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، اسپیکر قومی اسمبلی  نے حکومت ، اپوزیشن سے نام مانگ لیے

(ویب ڈیسک ) جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے   اسپیکر قومی اسمبلی  نے حکومت  اور اپوزیشن سے نام مانگ لیے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل  کے سلسلے میں   اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے حکومت اور اپوزیشن سے نام طلب کر لیے ہیں۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ   حکومت اور اپوزیشن سے 2،2 ارکان کے نام طلب کیے گئے  ہیں ،  سینیٹ اور قومی اسمبلی سے چار ارکان جوڈیشل کمیشن کے رکن مقرر ہوں گے۔

دوسری جانب   پاکستان تحریک انصاف  نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا باقاعدہ حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پارلیمان کے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Watch Live Public News