بابوسرٹاپ پرموسم سرما کی پہلی برفباری، سیاح جھوم اٹھے

بابوسرٹاپ پرموسم سرما کی پہلی برفباری، سیاح جھوم اٹھے
کیپشن: بابوسرٹاپ پرموسم سرما کی پہلی برفباری، سیاح جھوم اٹھے

ویب ڈیسک: بابوسر ٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برف باری شروع ہوگئی۔ جس کی وجہ سے سیر کرنے آئے سیاح خوشی سے جھوم اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق بابوسرٹاپ پر موسم سرما کی پہلی برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ جس کی وجہ سے دوسرے علاقوں سے سیر کے لیے آئے لوگ خوشی سے جھوم اٹھے۔

مقامی لوگوں کے مطابق برف باری کے آغاز سے دس روز بعد تک بابوسر ٹاپ بند ہو جائے گا۔ اس علاقے میں آٹھ سے نو فٹ تک برف پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے مقامی آبادی نے نقل مکانی شروع کر دی ہے۔

Watch Live Public News