جس پر بلاول بھٹو نے مسکراتے ہوئے جواب میں کہا کہ بالکل، میرا شادی کرنے کا ارادہ ہے، لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں۔ اس مختصر جواب کے بعد بلاول بھٹو وہاں سے روانہ ہو گئے اور اپنی شادی کا مکمل پلان نہیں بتایا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بلاول بھٹو نے اپنی ہونے والی دلہن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیا تھا کہ میری شادی اس لڑکی سے ہوگی جو سب سے پہلے میری بہنوں کا دل جیتے، مجھے اس حوالے سے بہنوں کو اعتماد میں لینا ہوگا۔#WATCH: "I have plans to marry," #Pakistan FM Bilawal Bhutto-Zardari tells Arab News on the sidelines of #UNGA.
— Arab News Pakistan (@arabnewspk) September 23, 2022
–https://t.co/eGzOWnX6jC pic.twitter.com/foweNmPQ2Y
پیپلز پارٹی کے 34 سالہ چیئر مین اپنی سیاست اور جوان قیادت کے ساتھ ساتھ شادی کے حوالے سے بھی خبروں میں رہتے ہیں۔ اقوام متحدہ اجلاس کیلئے نیویار ک میں موجود بلاول بھٹو سے شادی کے سوال نے ان کا پیچھا وہاں پر بھی نہیں چھوڑا۔ ایک غیر ملکی صحافی نے بھی اس بار ان سے شادی کے حوالے سے پلان کا پوچھ ہی لیا۔عرب نیوز پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے سوال کیا کہ میرے پاکستانی دوست پوچھ رہے ہیں کہ کیا آپ کا شادی کا کوئی ارادہ ہے؟