شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں ٹکر، 30 افراد زخمی

شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ کے قریب 2 ٹرینوں میں ٹکر، 30 افراد زخمی
شیخوپورہ: قلعہ ستار شاہ کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، اس حادثہ کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔ شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالا قلعہ ستار شاہ کے قریب میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین پٹڑی پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے سے مسافر ٹرین کی چار بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں میں پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرین کا کانٹا تبدیل نہ کرنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، اکثر لوگ سو رہے تھے کہ اچانک حادثہ پیش آنے پر ہر طرف شور مچ گیا۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے ٹریک کی مرمت اور متاثرہ بوگیوں کو ہٹایا جا رہا ہے، واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ٹرین حادثہ کانٹا چینج نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، مسافر ٹرین کا انجن بھی تباہ ہوگیا، غفلت برتنے پر کندیاں شیڈ کے ڈرائیور عمران سرور اور اسسٹنٹ ڈرائیور محمد بلال کو معطل کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل قلعہ ستار شاہ کے پاس مال گاڑی کی 4 بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئی تھیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔