نئی دہلی ( ویب ڈیسک ) بھارت میں کورونا کی تباہ کاریاں خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے ٗ مزید 3 لاکھ 50 ہزار کیسز سامنے آگئے ہیں ٗ جبکہ 2 ہزار 760 افراد جان کی بازی ہار گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں تعلیمی اداروں میں بھی کورونا کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ٗ علی گڑھ یونیورسٹی کے دس پروفیسر کورونا سے جان کی بازی ہار گئے ٗ جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی بھارت میں کورونا وبا نقطہ عروج پر نہیں پہنچی ٗ ابھی اس کی لہر میں مزید شدت آئے گی ۔امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھار ت کورونا سے ہلاک ہونے والی کی تعداد کو چھپا رہا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ اب تک وہاں پر 5 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں ٗ جبکہ برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ مئی کے پہلے ہفتے تک بھارت میں ہر روز تقریبا پانچ لاکھ لوگ کورونا میں مبتلا ہوں گے اور ہر روز پانچ ہزار سے زائد افراد اس کی وجہ سے ہلاک ہوں گے۔