ڈالر 166 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

ڈالر 166 روپے سے بھی تجاوز کر گیا

کراچی(پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالرایک دن میں 1 روپے9 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 11 ماہ کی بلند سطح 166 روپے سے بھی تجاوز کرگیا .

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 165.20 روپے سے بڑھ کر 166.29 روپے پر پہنچ گیا ۔ مئی سے اب تک ڈالر کی قدر میں ساڑھے 8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 165.20 روپے بڑھ کر 166.29 روپے پر بند ہوا. ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک پر عائد واجب الادا قرضوں میں پندرہ سو ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔ معاشی ماہرین کہتے ہیں ڈالر کی قدر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ درآمدی اشیاء اور خام مال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔