مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر
بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کے کئے ایک اور بری خبر ہے، پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونے کے بجائے مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہو سکتا ہے, پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد ہونے کے باعث قیمت میں اضافہ ہوگا۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کوبھیجے گئے لیٹرآف انٹینٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے اور اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی طرف سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کو بھیجے گئے لیٹر آف انٹینٹ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا جبکہ زرعی شعبے کی ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے. رواں مالی سال اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات پر 10.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، ٹیکس اہداف میں کمی ہوئی تو زرعی شعبے کی سیلز ٹیکس چھوٹ ختم کر دی جائیں گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔