مودی کو پاکستان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت

مودی کو پاکستان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت
کیپشن: مودی کو پاکستان میں ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت

ویب ڈیسک: پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کو شرکت کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس اکتوبر میں پاکستان میں ہوگا۔ پاکستان نے تمام رکن ممالک کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی

کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت سمیت 9 ممالک کو مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اس دعوت نامے پر فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ اس سال 15 سے 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ تنظیم کے سربراہان حکومت کی کونسل کی چیئرمین شپ اس بار پاکستان کے پاس ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کا پچھلا اجلاس بھارت میں ہوا تھا جس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی تھی جو کسی پاکستانی وزیرخارجہ کا  12 سال بعد پہلا دورہ بھارت تھا۔

Watch Live Public News