برطانوی وزیر کا بیگ پولیس افسران کی کانفرنس کے دوران چوری

برطانوی وزیر کا بیگ پولیس افسران کی کانفرنس کے دوران چوری
کیپشن: برطانوی وزیر کا بیگ پولیس افسران کی کانفرنس کے دوران چوری

ویب ڈیسک: برطانیہ میں انسداد جرائم کی وزیر ڈیانا جانسن کا بیگ افسران کے ساتھ میٹنگ میں شرکت کے دوران چوری ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کرائم کی وزیر ڈیانا جانسن کا بیگ سینیئر پولیس افسران کی کانفرنس کے دوران چرایا گیا تھا جہاں وہ چوری اور شاپ لفٹنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل کے بارے میں بات کرنے کے لیے موجود تھیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے حکومتی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ بیگ چوری کا واقعہ اس وقت ہوا جب ڈیانا جانس نے منگل کو وسطی لندن میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ایسوسی ایشن کے کانفرس میں مصروف تھیں۔

کانفرنس کے دوران ایک پولیس آفیسر نے اپنے خطاب میں وزیر کو بتایا کہ ملک کا کریمنل جسٹس سسٹم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

روئٹرز کے مطابق حال ہی میں برطانیہ میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اگرچہ مجموعی طور پر جرائم میں کمی آرہی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، پچھلے سال کے دوران لوگوں کا ذاتی سامان جیسے بیگ اور فون چوری ہونے والوں کی تعداد میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنی تقریر وزیر جانسن کا کہنا تھا کہ وہ پولیس افسران کو عوام کے منفی رویے سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت فراہم کرنا چاہتی ہیں، جیسے کہ شور، توڑ پھوڑ، اور ہراساں کرنا، جس میں پچھلے 10 سالوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

واروکشائیر پولیس کا کہنا ہے اس واقعے کے سلسلے میں ایک 56 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جسے بعد میں ضمانت پر رہائی ملی۔

Watch Live Public News