خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت

خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت

ویب ڈیسک: لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں شریک ملزم کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمٰن قمر ہنی ٹریپ کیس میں شریک ملزم یاسر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے تمام فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا ہے۔

Watch Live Public News