ججز کے گھروں پرڈکیتی کی ناکام کوشش،ملزم فرار

ججز کے گھروں پرڈکیتی کی ناکام کوشش،ملزم فرار
کیپشن: ججز کے گھروں پرڈکیتی کی ناکام کوشش،ملزم فرار

ویب ڈیسک: لاہور جوڈیشل کالونی میں مسلح افراد کی جسٹس شریف حسین بخاری مرحوم کے گھر ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ نواب ٹاؤن کی حدود میں واقع جوڈیشل کالونی میں 4 ڈاکو رات گئےمرحوم جسٹس شریف حسین بخاری کے گھر داخل ہوئے،ڈاکوؤں نے باورچی خانے کےدروازے سےاندر تک پہنچنے کی کوشش کرتے رہے،لیکن گھرمیں موجود افراد نے کلوز سرکٹ کیمروں میں ڈاکوؤں کو دیکھ کر شورمچایا جس پر ملزمان فرار ہوگئے۔

مسلح ڈاکو 30منٹ تک گھرکی حدود میں موجود رہے،پولیس نے اطلاع ملنے پر شواہد اکٹھے کرلیے پولیس کا دعوی ہےکہ فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

جوڈیشل کالونی میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ جج رہائش پذیر ہیں۔

Watch Live Public News