(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر آج رات سے کل رات 12 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہے گی۔
واضح رہے کہ چہلم امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر میں مختلف مقامات پر جلوس و مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
حضرت امام حسینؑ اور ان کے جانثاروں کے چہلم کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی جلوسوں کے روٹس پر پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات ہوگی جب کہ راستے کنٹینرزلگا کربند کئے گئے ہیں۔