اسلام آباد(پبلک نیوز) الیکشن کیمشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق سینیٹ کی 7 جنرل نشستوں پر 10 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔ کراچی سے جنرل نشستوں پر ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری، پی ٹی آئی کے فیصل واؤڈا اور جی ڈی اے کے صدر الدین شاہ کے درمیان جوڑ پڑے گا۔
پاکستان پیپلزپارٹی 7 جنرل نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔ پی پی پی کی جانب سے شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، جام مہتاب شہادت اعوان، تاج حیدر، صادق میمن اور دوست علی جیسر جنرل نشست پر انتخاب لڑیں گے۔
ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر 4 امیدوار حصہ لیں گے. پیپلز پارٹی کے فارق ایچ نائیک کریم خواجہ، پی ٹی آئی کے سیف اللہ ابڑو امیدوار ہیں.تحریک لبیک پاکستان پہلی مرتبہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔
دوسری جانب یشا اللہ خان ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر امیدوار ہیں.خواتین کی دو نشستوں پر امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا. پیپلزپارٹی کی پلوشہ خان رخسانہ شاہ اور ایم کیو ایم کی خالدہ اطیب امیدوار ہیں۔