”ڈی سی، ڈی پی او سیالکوٹ اور اے سی ڈسکہ کو فوری معطل کیا جائے“

”ڈی سی، ڈی پی او سیالکوٹ اور اے سی ڈسکہ کو فوری معطل کیا جائے“
(پبلک نیوز) الیکشن کمیشن نے اسٹبلشیمنٹ ڈویژن کو حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشز سیالکوٹ ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ اور اسٹنٹ کمشز ڈسکہ کو معطل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کو ضنمی اتخابات کے دوران اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر 4مارچ 2021 ءکو ذاتی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ہنگامہ کے بعد ضمنی انتخاب متنازع ہونے پر الیکشن کمیشن نے کمشز گجرانوالہ ڈویژن اور آر پی او گوجرانوالہ رینج کو ان کے موجودہ عہدوں سے تبدیل کر کے گوجرانوالہ ڈویژن سے باہر بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کو بھی یہ حکم دیا ہے کہ ذیشان جاوید لاشاری ڈپٹی کمشز سیالکوٹ، حسن اسد علوی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ، آصف حسین اسسٹنٹ کمشز ڈسکہ، ذوالفقار ورک ڈی ایس پی سمبٹریال اور محمد رمضان کمبوہ ڈی ایس پی ڈسکہ کو معطل کیا جائے اور ان کو آئندہ کے لئے کسی الیکشن ڈیوٹی پر مامور نہ کیا جائے۔اعلامیہ کے مطابق ان تمام افسران کے خلاف الیکشن کمیشن خود انکوائری کرے گا یا وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت کو انکوائری کرانے کا حکم دے گا، جس کا فیصلہ بعد میں ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔