ہم روزانہ کتنے میسج کرتے ہیں؟واٹس ایپ نے راز کھول دیا

ہم روزانہ کتنے میسج کرتے ہیں؟واٹس ایپ نے راز کھول دیا
ویب ڈیسک: میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی 12 ویں سالگرہ پر کمپنی کی جانب سے ایپلی کیشن کے استعمال سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کے آفیشل اکائونٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں میسجنگ ایپ کے حوالے سے سامنے آیا ہے کہ ایپلی کیشن صارفین کی تعداد 2 ارب ہے جبکہ یہ صارفین ہر مہینہ میں ایک کھرب میسج بھیجتے یا موصول کرتے ہیں۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی رازداری کے لیے پابند ہے اور ہمشیہ رہے گی۔ ساتھ ہی ساتھ وہاں پر میسجنگ ایپ کے 12 سال مکمل ہونے پر سالگرہ کی مبارک بھی دی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔